23 جون 2015 - 20:26
ایران کا وسیع پیمانے پر ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ

ایران خود رو انڈسٹریل گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہاشم یکہ زارع نے کہا ہے کہ ایران میں وسیع پیمانے پر ہائبرڈ(HYBRID) الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران خود رو انڈسٹریل گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہاشم یکہ زارع نے کہا ہے کہ ایران میں وسیع پیمانے پر ہائبرڈ(HYBRID) الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی-
ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق ایران خود رو انڈسٹریل گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہاشم یکہ زارع نے منگل کے دن کہا ہےکہ ایران میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں تیار کئے جانے کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر کا کام انجام دیا جا رہا ہے- ہاشم یکہ زارع نے ایران خود رو انڈسٹریل گروپ کے صنعتی شریف انجینیئرنگ اور امیر کبیر یونیورسٹیوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر دستخط کئے جانے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ آئندہ تین برسوں کے دوران وسیع پیمانے پر ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع ہو جائے گی- انہوں نے مزید کہا کہ سنہ دو ہزار پچاس تک دنیا بھر کی ساٹھ فیصد گاڑیاں ہائبرڈ الیکٹرک ہی ہوں گی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲